31 دسمبر 2013 - 20:30
بحرین، آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت

بحرین میں چھے انقلابی تنظیموں نے ایک بیان جاری کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق ملت بحرین کی انقلابی تنظیموں نے آج اپنے بیان میں آل خلیفہ کے ہاتھوں جمہوری مطالبات پر مبنی تحریک کی سرکوبی کی مذمت کی۔ ملت بحرین نے کہا ہے کہ وہ اپنی پرامن طریقے سے اپنے مطالبات پر تاکید کرتی رہے گي۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے اور آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز بحرینی عوام کے خلاف تشدد اور طاقت کا استعمال کررہی ہے جس کے نتیے میں ابتک سینکڑوں بے گناہ افراد شہید و زخمی ہوچگے ہیں۔

.....

/169